مضبوط معیشت کیلئے ملک کو انتشارسے بچانا ہوگا،احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھاکہ آج پوری دنیا پاکستان کی کامیابیوں کی تحسین کر رہی ہے، پاکستان کو معرکۂ حق اور معرکۂ سفارت کاری میں کامیابی ملی، مضبوط معیشت کیلئے ملک کو انتشار، فساد اور بے یقینی سے بچانا ہوگا۔

احسن اقبال کاشکرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔کچھ عناصر پاکستان کے خلاف بھارت سے بھی زیادہ زہریلا پراپیگنڈا کر رہے ہیں، یہ مسترد شدہ عناصر افواجِ اور ریاست کے خلاف گمراہ کن مہم چلا رہے ہیں، پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہناتھاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر بجٹ میں برآمدات کیلئے خصوصی مراعات دی گئیں، آزاد جموں و کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

 

Back to top button