تفتان بارڈرامپورٹ ایکسپورٹ کیلئےلینڈکسٹمز سٹیشن قرار

پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانےکی جانب اہم پیشرفت ہوئی ہے، ایف بی آر نے تفتان بارڈر  ریلوے سٹیشن کو  درآمد و برآمد کے لیے لینڈ کسٹمز سٹیشن قرار دے دیا ہے۔

اس اقدام سے ریل کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سامان کی نقل و حمل آسان ہوگئی ہے اور اس طرح  اخراجات کم اور قانونی تجارت میں اضافہ متوقع ہے ۔

ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق تفتان سٹیشن پر لوڈنگ، اَن لوڈنگ، کسٹمز کلیئرنس اور درآمد و برآمد کی تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

دونوں ممالک دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے سمگلنگ کی حوصلہ شکنی ہوگی اور قانونی تجارت کو فروغ ملےگا۔

Back to top button