ہاکی پرو لیگ،انگلینڈنےپاکستانی ٹیم کو7-0سےشکست دیدی

ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کا بدترین اور مایوس کن سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا، پاکستانی ٹیم آخری میچ میں بھی ناکام ہوگئی، انگلینڈ نے سات  صفر سے شکست دی۔

لندن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں سات گول سے شکست دی۔

انگلینڈ کی جانب سے یکطرفہ مقابلے میں نکولس بینڈوراک نے دو گول سکور کیے جبکہ ہنری کرافٹ، زیکری والیس، سیموئل ہوپر، سیموئل ٹیلر اور سام وارڈ نے ایک ایک گول کیا۔

اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان ہاکی ٹیم نے پرو لیگ کے تمام 16 میچز میں ناکامی کا منہ دیکھا۔

پورے ایونٹ میں پاکستان نے 22 گول سکور کیے جب کہ حریف ٹیموں نے گرین شرٹس کے خلاف 79 گول داغے۔ یوں 16 میچز کے اختتام پر پاکستان کا گول ڈیفرنس منفی 57 رہا۔

Back to top button