امپائر راشد ریاض آئی سی سی کے ’ایمرجنگ پینل‘میں شامل ہوگئے

پاکستان کے نامور امپائر راشد ریاض وقار کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ’ایمرجنگ پینل آف امپائرز‘ میں شامل کر لیا گیا۔
راشد ریاض کو یہ اہم ترقی ان کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل سے دی گئی ہے، جو ان کے امپائرنگ کیریئر میں ایک یادگار اور اہم سنگِ میل ہے۔
راشد ریاض وقار اپنے امپائرنگ کیریئر کے ایک نئے اور بڑے امتحان کے لیے تیار ہیں۔ وہ کل 28 جون سے ہرارے میں میزبان زمبابوے اور بنگلادیش کے درمیان شروع ہونے والے واحد ٹیسٹ میچ میں میدان میں اتریں گے، جہاں وہ بطور فیلڈ امپائر اپنے ٹیسٹ کیریئر کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔
