امریکا نے مشرق وسطیٰ میں 25 سال کی ناکام مداخلتوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا،امریکی جریدہ

امریکی جریدے ٹائم کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کی وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو ہٹانے کی کوشش اس بات کا عندیہ دیتی ہے کہ امریکا نے مشرق وسطیٰ میں گزشتہ 25 سال کی ناکام مداخلتوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طاقت کے ذریعے حکومتیں بدلنے سے زیادہ مسائل جنم لیتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ مادورو غیر مقبول ہیں اور وینزویلا کی فوج نسبتاً کمزور ہے، لیکن ان کی حکومت کو زبردستی ختم کرنے سے ملک میں انتشار پیدا ہو سکتا ہے اور امریکی سرزمین کے قریب مسائل جنم لے سکتے ہیں، جیسے مہاجرین کا بحران، منشیات کی اسمگلنگ اور سیاسی عدم استحکام۔
ٹرمپ انتظامیہ نے کیریبین میں تقریباً 15 ہزار فوجی، طیارے، میزائل اور ڈرونز تعینات کیے ہیں، لیکن یہ مکمل حملے یا قبضے کے لیے ناکافی ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا نے ہفتے کو وینزویلا پر حملہ کیا، اور امریکی ڈیلٹا فورس نے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو ان کے صدارتی محل سے اٹھا کر لے جانے کی اطلاعات ہیں۔
