اداکار نےشادی کےلیے بہت منتیں کیں ، معروف گلوکارہ شازیہ منظور کا انکشاف

معروف گلوکارہ شازیہ منظور نےانکشاف کیا ہےکہ ایک اداکار نےان سےشادی کےلیے منتیں کیں۔

حال ہی میں گلوکارہ نےنجی ٹی وی کےپروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف معاملات پربات چیت کی۔

شازیہ منظور نےبتایا کہ افواہیں ہیں میری شادی ہوچکی ہے لیکن ایسا کچھ نہیں ہے،میری شادی ابھی نہیں ہوئی لیکن بہت جلد ہوجائے گی جس کےبعد میں اعلان کروں گی۔

 

ڈپریشن کے باعث تین بار خودکشی کرنے کی کوشش کی، ثروت گیلانی

گلوکارہ نے ایک قصہ سنایاکہ کچھ عرصہ قبل پشاور کا ایک اداکار مسلسل انہیں ایک ماہ تک شادی کےمیسجز کرتا رہا، کہتا رہا کہ وہ میری محبت میں گرفتار ہےاور میں اسے نظر انداز کرتی رہی جس کےبعد وہ تھک گیا۔

انہوں نےبتایا کہ منتیں کرنے والے اس اداکار نے بعد میں تھک کےمیسج کیا کہ شادی نہیں کرنی تو نہ کریں لیکن آئمہ بیگ، حمیرا ارشد یا حمیرا چنا میں سے کسی گلوکارہ کا نمبر دےدیں۔

شازیہ منظور نے شادی کی پیشکش کرنےوالےاداکار کا نام نہیں بتایا لیکن انہوں نےیہ ضرور کہا کہ اس کا تعلق پشاور سے ہے۔

 

Back to top button