ڈپریشن کے باعث تین بار خودکشی کرنے کی کوشش کی، ثروت گیلانی

معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہےکہ ڈپریشن پوسٹ پارٹم ڈپریشن کےباعث انہوں نے کم سے کم تین بار اپنی زندگی ختم کرنےکی کوشش کی جب کہ کافی عرصےتک وہ تنہائی کا شکار بھی رہیں۔

ذہنی صحت اور ڈپریشن سمیت بچوں کی پیدائش کےبعد ماؤں کو ہونے والے پوسٹ پارٹم ڈپریشن پر بھی کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایاکہ وہ بیٹی کی پیدائش سے قبل ہی ڈپریشن کا شکار تھیں اورانہوں نے تین سال تک ماہرین کی خدمات لیں اور چار ماہرین کےبعد ایک ماہر نے ان میں ڈپریشن کی تشخیص کی۔

ان کا کہنا تھاکہ انہیں ماہرین کے پاس جانے کا فائدہ ہوا اور وہ ڈپریشن کےشکار تمام افراد کو ماہرین کے پاس جانے کا مشورہ دیں گی۔

ایک سوال پرانہوں نےکہا کہ جو لوگ تھراپسٹ کی فیس ادا نہیں کر سکتے،وہ آن لائن مفت ذہنی صحت پر مشورے دینے والے پلیٹ فارمزتلاش کریں، کتابیں پڑھیں اور ذہنی صحت سے متعلق مختلف وسائل سے جاننےکی کوشش کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہرکسی کو سب سے پہلے اپنی ذات کا خیال رکھنا چاہیے، ہرکسی کو سمجھنا چاہیے کہ انہیں کون سی چیزوں اور باتوں سےمسائل ہوتے ہیں اور وہ کیسی باتوں پر خوش ہوتے ہیں۔

فریال محمود کی مختصر لباس میں بولڈ ڈانس کی ویڈیو سے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

 

اداکارہ کےمطابق ہر کسی کو اپنے آپ کو خوش رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے،اگر کوئی بھی فرد خوش نہیں ہوگا تو وہ درست اندازمیں زندگی کو آگے نہیں بڑھا پائے گا، وہ دوسروں کےلیے بھی مسائل پیدا کرے گا۔

اداکارہ ذہنی صحت پربات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ شدید ڈپریشن کا شکار رہیں،انہوں نے تین سال تک تھراپی سیشن لیے جب کہ تین بار خودکشی کرنےکا بھی سوچا۔

اداکارہ کےمطابق بیٹی کی پیدائش کے بعد پوسٹ مارٹم ڈپریشن کے دوران وہ کافی عرصے تک نوزائیدہ بیٹی کو بھی نظر انداز کرنےلگیں، وہ ان کی طرف دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی تھیں۔

ثروت گیلانی نےانکشاف کیا کہ انہوں نے تین بار خودکشی کرنے کی کوشش کی،وہ کمرے میں لگے پنکھے کو دیکھ کر سوچتی تھیں کہ پنکھا ان کا وزن برداشت نہیں کر پائے گا اور گر جائےگا۔

اداکارہ کا کہنا تھاکہ اسی طرح وہ ڈرائیونگ کے دوران یہ سوچتی رہتی تھیں کہ وہ کتنی تیز اسپیڈ سےگاڑی درخت یا کھنبے سے جاکرٹکرائیں تو وہ براہ راست مر جائیں گی؟

ثروت گیلانی کےمطابق وہ چاہتی تھیں کہ انہیں سکون کی موت ملے، انہیں ایکسیڈنٹ کےدوران تکلیف وغیرہ نہ ہو، بس براہ راست موت کی نیند سوجائیں۔

انہوں نےڈپریشن کو سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ شوہر ان کےپاس ہوتے تھے لیکن وہ خود کو تنہائی کا شکار سمجھتی تھیں،انہیں ہر چیز کھوکھلی لگتی تھی۔

اس سےقبل بھی ثروت گیلانی بتا چکی ہیں کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد وہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن کا شکار ہوئیں تو نوزائیدہ بیٹی کو مارنا چاہتی تھیں۔

خیال رہےکہ بچے کی پیدائش کے بعد ڈپریشن کے لیے پوسٹ پارٹم ڈپریشن کی اصطلاح کا استعمال کیا جاتا ہے جو ایک عام عارضہ ہے۔

پوسٹ پارٹم ڈپریشن کےدوران ماں کے ذہن میں منفی خیالات آنا معمول ہوتا ہے،ایسے میں خود کو یا اپنے بچے کو نقصان پہنچانے کے خیالات تواتر سے آتے ہیں، اس مرض کا دوسرا سب سےبڑا اثر مریض پر غنودگی طاری ہونا اور منہ خشک ہوجانا ہے۔

Back to top button