فریال محمود کی مختصر لباس میں بولڈ ڈانس کی ویڈیو سے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

پاکستانی اداکارہ فریال محمودکو معروف پنجابی گلوکار و ریپر اے پی ڈھلون کےگانے بورا بوراپر بولڈ لباس میں رقص کرنے کی ویڈیو شیئر کرنےکےبعد سوشل میڈیا پر تنقیدکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رواں سال کےآغاز میں فلم وکھری میں اپنی اداکاری کےجوہر دکھانے والی فریال محمود اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کےساتھ ساتھ اپنی بولڈ تصاویراورویڈیوز کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔

حال ہی میں فریال محمود نےانسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ سفید کراپ ٹاپ میں آئینے کے سامنے بیلی ڈانس کرتی دکھائی دیں۔

 

پاکستانی ڈراموں میں اتنے کمائی نہیں کہ کچن چل سکے: صحیفہ جبار

اس ویڈیو کو پوسٹ کرنےکےبعد اداکارہ فریال محمود کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس ڈانس اور اداکارہ کے مختصر لباس کو بےہودہ قرار دے رہے ہیں۔

صارف نےاداکارہ پرتنقید کرتے ہوئےلکھا ’مجھے ایک وجہ بتائیں کہ آپ اس طرح جسم کی نمائش کیوں کرتی ہیں؟ یہ دوسروں کودکھانا چاہتی ہیں یا خود کو؟میرے خیال میں آپ کو ڈاکٹر سےمشورہ کرناچاہیے‘۔

دوسرےصارف نےکہا، فریال محمود، کیاآپ ایسی نازیبا ویڈیوز بنا بنا کر تھکتی نہیں ہیں؟

یاد رہے کہ اس سےقبل اداکارہ مہر بانو کی بھی اس طرح کے بولڈ ڈانس کی ویڈیوزوائرل ہو چکی ہیں جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Back to top button