دہشتگردی کے پیچھے منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے ،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہےملک میں دہشتگردی کےپیچھےایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہےجس کی پشت پناہی مخصوص عناصر کرتے ہیں۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور میں طلبہ سے بات چیت کی اورکہا کہ پاکستان اللہ پاک کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے،پاکستان کو اللّٰہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔

خضدار : فائرنگ سے جے یو آئی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق

 

آرمی چیف کا کہنا تھا ہمیں کبھی اپنے عقیدے، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے، ملکی ترقی کے لیے ہم میں سے ہر کسی نےاپنےحصے کی شمع جلانی ہے، بلاوجہ تنقید کی بجائے توجہ اپنی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا جب تک عظیم مائیں اپنے بچے پاکستان پر نچھاورکرتی رہیں گی کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا، جب تک قوم خصوصاً نوجوان افواج کےشانہ بشانہ کھڑے رہیں گے کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے،اس سپیکٹرم کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں، جب بھی ریاست اس سپیکٹرم پر ہاتھ ڈالتی ہے تو ان کےجھوٹے بیانیےسنائی دیتے ہیں۔

Back to top button