خضدار : فائرنگ سے جے یو آئی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق

خضدار کےعلاقے زہری میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سےجمعیت علمائے اسلام کےرہنما غلام سرورساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق فائرنگ کےواقعےمیں ایک شخص زخمی بھی ہوا، لاشوں اور زخمی ہونے والے گارڈ کو لیویز فورس نے مقامی اسپتال پہنچا کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے، واقعہ کے متعلق مقامی لیویز مزید تفتیش بھی کر رہی ہے۔
عمران خان کو ہاؤس اریسٹ کی پیشکش نہیں ہوئی،عرفان صدیقی
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے فائرنگ کےواقعےمیں غلام سرور اورمولانا امان اللہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیراعلیٰ سب اچھا ہےکا راگ الاپ رہے ہیں۔