انتشاری ٹولہ دوبارہ اسلام آباد کارخ نہیں کرے گا،عظمی بخاری

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتشاری ٹولہ دوبارہ اسلام آباد کارخ کرنےکی غلطی نہیں کرےگا۔
صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا بیان میں کہنا تھا کہ ڈی چوک احتجاج تحریک انصاف کی آخری ناکام بغاوت تھی۔تحریک انصاف کی موجودہ لیڈرشپ بزدلی کے آخری درجےپرفائزہے،یہ لوگ اپنی ذلت اوربدنامی کوجعلی خبروں اور افواہوں کے پیچھےچھپارہے ہیں۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات نےکہا کہ شدت پسنداورانتشاری ٹولہ دوبارہ اسلام آباد کا رخ کرنے کی غلطی نہیں دہرائے گا،جتھوں کےذریعےوفاق پر چڑھائی سے این آراو نہیں ملتے۔کارکنوں کو چھوڑ کربھاگنےوالےاب کس منہ سے کارکنوں کا دم بھررہےہیں، پی ٹی آئی کے کارکنوں کےاصل مجرم علی امین گنڈاپوراوربشریٰ بی بی ہیں۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کےمیڈیانےدیکھا علی امین گنڈا پوراور بشریٰ بی بی کی گاڑیوں پر انہیں کے کارکنوں نےڈنڈےمارےاورپتھراؤ کیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی جماعت کو ختم کرنےکےلیےبشری بی بی کافی ہے۔
