پاکستان بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نیپال کو شکست دے کر چوتھے ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
ڈی ایچ اےگراؤنڈ ملتان میں کھیلے گئےمیچ میں پاکستان نےنیپال کی جانب سے95 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے5.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ کامران اختر نے21 گیندوں پر 63 اور بابرعلی نے14 گیندوں پر32 رنز اسکور کیے۔
پاکستان نےنیپال کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا، نیپال نے پاکستان کیخلاف 20 اوورز میں7 وکٹوں کےنقصان پر94 رنزبنائے۔نیپال کی جانب سےدروگا نے42 بالز پر 40 رنزبنائے رامیض نے30 بالز پر17 رنز ناٹ أؤٹ اسکور کئے۔
واضح رہے کہ گروپ کے اختتامی میچز میں گرین شرٹس نےافغانستان کو 7 وکٹ سے مات دے کر مسلسل پانچویں فتح اپنے نام کی تھی جبکہ بنگلا دیش نے جنوبی افریقا کو 10 وکٹ سے آؤٹ کلاس کردیا۔