ناراض پی ٹی آئی رہنما خرم ذیشان کا سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہونے سے انکار

تحریک انصاف کے ناراض رکنِ اسمبلی اور سینیٹ کے امیدوار خرم ذیشان نے سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہونے سے صاف انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کا مقصد سینیٹر بننا نہیں بلکہ اشرافیہ کے تکبر کو چیلنج کرنا ہے۔
اپنے بیان میں خرم ذیشان نے کہا "ہار جیت اپنی جگہ، مگر میں نظریاتی طور پر جیت چکا ہوں۔ اشرافیہ بند کمروں میں بندر بانٹ کرتے ہیں اور بلا مقابلہ ایوانوں میں آ جاتے ہیں۔ میرا مطالبہ صرف شفاف انتخاب ہے۔ الیکشن ہوگا، اور نتیجہ جو بھی ہو، یہ فتح اصولوں کی ہوگی۔”
وزیراعلیٰ گنڈاپور نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری عدالت میں چیلنج کر دی
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے ووٹنگ آج ہو رہی ہے، جس میں 25 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے 5 ناراض اراکینِ اسمبلی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، تاہم ان میں سے 4 امیدوار دستبردار ہو چکے ہیں، اور صرف خرم ذیشان اب بھی میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔
