پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کا ہڑتال کی کال واپس لینےکااعلان

پیرولیم ڈیلرز نے وزارات پیٹرولیم کے ساتھ مذکرات کامیاب ہونے کے بعد ہڑتال کی کال واپس لینے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت پیٹرولیم اور پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے درمیان ہو نے والے مذاکرات میں ڈیلرز نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، ڈیلرزکے مطابق فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا۔

شاہین آفریدی کب تک شاہد آفریدی کے داماد بننے والے ہیں؟

مسلم لیگ ن کی حکومتی ٹیم نے پیٹرولیم مصنوعات پر7 روپے کمیشن دینے پررضا مندی ظاہر کی ہے،کمیشن بڑھانے سے متعلق نوٹیفیکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیر نجم الحسن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر تک اضافہ کی یقینی دہانی کرائی گئی ہے جس میں سے 50فیصد 31جولائی جبکہ مزید 50فیصد 15اگست کو کیا جائے گا۔

Back to top button