زمبابوےکیخلاف دوسرےون ڈے کیلئےگرین شرٹس کااعلان

پاکستان نےزمبابوےکےخلاف دوسرے ون ڈے کیلئےپلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا، قومی ٹیم کی جانب سےطیب طاہر اورابرار احمد ڈیبیو کریں گے۔
پاکستان ٹیم سے حسیب اللہ اور محمد حسنین کو ڈراپ کر دیا گیا ہے، ان کی جگہ طیب طاہر اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی سکواڈ محمد رضوان (کپتان)،صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال،حارث رؤف، ابرار احمد اور فیصل اکرم پرمشتمل ہوگا۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان3 میچوں کی سیریز کادوسرا میچ بلاوایو میں26نومبر سے کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں زمبابوے نے پاکستان کوڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 80 رنز سےشکست دے دی تھی۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نےٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنےکا فیصلہ کیا تھا جو درست ثابت نہ ہوا تھا، زمبابوےنے40.2 اوور میں205 رنزبنانےکےبعدآؤٹ ہو گئی تھی اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے206 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ہدف کےتعاقب میں پاکستانی ٹیم نے21 اوورز میں 6 وکٹوں کےنقصان پر60 رنز اسکور کیے تھے، جہاں پاکستانی ٹیم کے 5 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے،تاہم اس موقع پر میچ بارش کے باعث روک دیا گیا تھا، اور زمبابوے کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت کامیاب قرار دے دیا گیا تھا۔
دونوں ممالک کےدرمیان 3 ون ڈےانٹرنیشنلز اور3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے، دوسرا ایک روزہ میچ 26 اور تیسرا 28نومبر کوکھیلا جائے گا جبکہ قومی ٹیم یکم، 3 اور 5 دسمبر کو تین20 ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلےگی، ان تمام میچزکا انعقاد بلاوایو میں ہوگا۔
