ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائرمیں ریکارڈ قائم ، پوری ٹیم 7رنز پر ڈھیر

آئی سی سی انٹرنیشنل ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹی کوالیفائرمیں نائیجیریا نےآئیوری کوسٹ کو 264 رنزسےبڑی شکست دے دی۔

سب ریجنل افریقا کوالیفائر کا پانچواں میچ گروپ سی کی ٹیموں نائیجیریا اورآئیوری کوسٹ کے درمیان نائیجیرین شہر لاگوس میں کھیلا گیاجہاں نائیجیریا نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 

پہلا ون ڈے،زمبابوے نےپاکستان کو80 رنز سےشکست دیدی

تاہم لاگوس میں کھیلے جانےوالے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کسی بھی ٹیم نےسب سےکم اسکورکا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

ورلڈکپ کوالیفائر: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ، پوری ٹیم صرف 7 رنز پرڈھیر ہوگئی

نائیجیریا کےخلاف آئیوری کوسٹ کی ٹیم صرف 7 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی اورآئیوری کوسٹ کے 7 بیٹرز ایک بھی رن نہ بنا سکے۔

نائیجیریا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 271 رنز بنائے تھےجس میں سلیم 112 رنزبناکر نمایاں رہے۔

جواب میں آئیوری کوسٹ کی پوری ٹیم آٹھویں اوورمیں محض 7 رنز پرڈھیرہوگئی۔

Back to top button