تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کااعلان

سانحہ اے پی ایس ،شہدا کی یاد میں اسلام آباد لاہور اورراولپنڈی  تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔

حکومت پنجاب نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کےشہید بچوں سے اظہار یک جہتی کیلئے16 دسمبر کو اسلام آباد اور لاہور میں تمام سرکاری اور نجی اسکول اور کالجز بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعرفان نواز میمن نےنوٹیفیکشن جاری کردیاہے جس کے مطابق اسلام آباد میں16 دسمبرکوتمام نجی اورسرکاری اسکول اورکالج بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر16 دسمبرکولاہورشہر کےتمام سرکاری اورنجی اسکول اور کالجز بند رہیں گےلیکن تمام یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی۔

Back to top button