پی سی بی ایوارڈز 2021 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان

پی سی بی ایوارڈز 2021 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو پانچ مختلف کیٹیگریز میں منتخب کیا گیا ہے۔

21 سالہ فاسٹ باؤلر کو سال کی سب سے متاثر کن کارکردگی، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر، ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور سال کے سب سے قیمتی کرکٹر کی کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔

سلمان تاثیر کا جنازہ محدود اور قاتل کا جنازہ بھرپور کیوں تھا؟

کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاتحین کا اعلان ورچوئل ڈیجیٹل شو کے ذریعے کیا جائیگا، شو 6 جنوری جمعرات کی شب 7 بجے یوٹیوب اور فیس بک چینلز پر براہ راست نشر ہونگے۔

Back to top button