پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کے نوٹیکفیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی،پٹرول کی قیمت 260.96 روپے سے کم ہو کر 259.10 روپے ہوگئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی،ڈیزل کی قیمت 266.07 روپے سے کم ہو کر 262.75 روپے ہو گئی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی،مٹی کے تیل کی قیمت 171.77 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہو گئی۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 157.02 روپے سے کم ہو کر 154.05 روپے ہو گئی۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نئے ایکٹ کے تحت کرانے کا فیصلہ
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2024ءسے ہوگا۔
