پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئےجنوبی افریقہ کےاسکواڈ کااعلان

جنوبی افریقہ نےپاکستان کیخلاف3میچز پر مشتمل ون ڈےسیریز کیلئے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں پروٹیز کےاہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔

جنوبی افریقا ٹیم کی قیادت ٹیمبا بووما کریں گے، میزبان ٹیم نے ون ڈےسیریز کیلئےاپنے سب سے مضبوط اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔

کاگیسو ربادا،ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، کیشو مہاراج اورتبریز شمسی کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ 18 سالہ فاسٹ باؤلر کفوینا مافاکا کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جو ون ڈے میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

واضح رہے کہ کفوینا مافاکا نے رواں سال انڈر 19 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ آخری ون ڈے 22 دسمبر کو ہوگا۔

جنوبی افریقہ کے سکواڈ میں ٹیمبا باوما (کپتان)، اوٹنیل بارٹمین، ٹونی ڈی زورزی، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، کیشو مہاراج، کوینا مافاکا، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، اینڈائل، کاگیسو ربادا، ٹریسٹان اسٹبس، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی اور ریسی وین دیر ڈیسن شامل ہیں۔

Back to top button