بشریٰ بی بی کے خلاف گوجرانوالہ میں ایک اور مقدمہ درج

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سےمتنازع بیان دینے پر پنجاب کےشہرگوجرانوالہ میں ایک اورمقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس نےبتایا کہ بشری بی بی کےخلاف مقدمہ تھانہ گگھڑمنڈی میں شہری سعید بٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،جس میں ملک میں مذہبی انتشار پھیلانےاور پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کےمتن میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی نےپاکستان اورسعودی عرب کی جذباتی وابستگی کوٹھیس پہنچائی ہے۔بشری بی بی نے اشتعال انگیز بیان دےکر2 ممالک کے درمیان تعلقات پرضرب لگائی ہے،ان کےبیان سےمذہبی منافرت کو ہوا ملی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمہ کی گرفتاری کےلیےچھاپےمارےجارہے ہیں، انہیں جلد گرفتار کر لیا جائےگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے متنازع بیان دینے پر پنجاب کےشہر بہاول نگراوراوکاڑہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔
اس سے قبل بشریٰ بی بی کےخلاف4 مختلف مقامات پر ٹیلی گراف ایکٹ1885 کے تحت مقدمات درج کیےگئےتھے۔
سابق خاتون اول کے خلاف ملتان، ڈیرہ غازی خان اور لیہ میں4 مقدمات درج کیے گئے، جس میں بشریٰ بی بی کےبیان کو پاکستان کی ساکھ کونقصان پہنچان اور پاک۔سعودیہ تعلقات کےخلاف سازش قرار دیا گیا تھا۔
21 نومبرکوجاری کردہ اپنےایک ویڈیو پیغام میں بشریٰ بی بی نےدعویٰ کیا تھا کہ کچھ بیرونی طاقتیں مدینہ میں ننگےپاؤں چلنےکےعمران خان کےمذہبی انداز سے ناخوش تھیں۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ عمران خان جب ننگے پاؤں مدینہ گئےتوواپسی پرجنرل (ر) باجوہ کو فون کالز نا شروع گئیں کہ یہ کسےلےآئےہو۔
دوسری جانب سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی جانب سے اپنے شوہر عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں مبینہ غیر ملکی سازش کے حوالے سے کیے گئے دعوؤں کو 100 فیصد جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سمجھ نہیں آتی کہ اس خاتون کو مسئلہ کیا ہے۔

Back to top button