مخصوص نشستوں پردوسری وضاحت:چیف جسٹس نےجواب طلب کرلیا

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےمخصوص نشستوں کے کیس میں8 ججوں کی دوسری وضاحت پرڈپٹی رجسٹرار مجاہد محمود سے وضاحت طلب کرلی۔
چیف جسٹس نےاسسٹنٹ رجسٹرار شاہد حبیب اورویب ماسٹر عاصم جاوید سے بھی وضاحت طلب کرلی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وضاحت طلب کی کہ اوریجنل فائل جمع کیےبغیر وضاحت کیسےجاری ہوئی؟
ذرائع کےمطابق ڈپٹی رجسٹراراوراسسٹنٹ رجسٹرارعملدرآمد کو وضاحت کے لیےنوٹس جاری کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزمخصوص نشستوں کے کیس پرسپریم کورٹ کے اکثریتی8 ججز نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کی تھی۔
خفیہ طریقے سے لائی جانےوالی آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے،اخترمینگل
اکثریتی ججز کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے12 جولائی کا فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہو سکتا، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ماضی سے اطلاق کو وجہ بنا کر فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہوسکتا۔ لہٰذا، مختصر حکمنامے کےبعد الیکشن ایکٹ میں کی جانے والی ترامیم کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ اس کے جواب میں ذرائع کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن نےتاحال مخصوص نشستوں پر الیکشن ایکٹ ترمیم پر عملدرآمد کا فیصلہ نہیں کیا تاہم کمیشن کاالیکشن ایکٹ ترمیم پرعملدرآمد کا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق سپریم کورٹ کے فیصلےموجودہیں کہ قانون میں ترمیم کی صورت میں نئےقانون پرعملدرآمد ہوگا۔
