پارا چنار میں امدادی سامان کی فراہمی کیلئے ایک اور قافلہ سخت سکیورٹی میں بگن پہنچ گیا
پارا چنارمیں اشیائےضروریہ کی قلت دورکرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
اس حوالےسےامدادی سامان کی فراہمی کے لئے ایک اور قافلہ سخت سکیورٹی میں بگن پہنچ گیا۔
پاکستان اور فورسز کو بدنام کرنے میں اڈیالہ کے قیدی کا اہم کردار ہے: کامران ٹیسوری
ضلعی انتظامیہ کےمطابق ٹل سےبگن متاثرین کو صوبائی حکومت کی جانب سےمزید 7 امدادی ٹرک بھیجےگئے،امدادی سامان میں کمبل، ٹینٹ، کچن سیٹ اورمختلف اشیا شامل ہیں جبکہ امدادی سامان پر مشتمل 50 ٹرک ہنگواور ٹل میں موجود ہیں۔
یاد رہےکہ پہلےقافلےمیں بگن میں متاثرین کو 10 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان بھیجا گیا تھا۔