حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخیاں و سیاسی کشیدگی کم کرنے میں سپیکر ایاز صادق کا کلیدی کردار

حکومت اوراپوزیشن مذاکرات کےدرمیان تلخیاں اور سیاسی کشیدگی کےخاتمےمیں سپیکر سردارایاز صادق کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی مذاکرات کےحوالےسے آبزرویشنز جاری کردیں۔

ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نےکہا ہے کہ سپیکر سردار ایازصادق نےمتعدد مواقع پر حکومت اور اپوزیشن کو تعمیری اورمثبت بات چیت کی تجویز دی، سردار ایاز صادق نے گزشتہ اجلاس میں باقاعدہ رولنگ کےذریعے سپیکر آفس کے دروازے تمام اراکین کےلیے کھولنے کا اعلان کیا۔

پاکستان اور فورسز کو بدنام کرنے میں اڈیالہ کے قیدی کا اہم کردار ہے: کامران ٹیسوری

 

ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق نے حکومت سے زیادہ اپوزیشن کو وقت دینےکی نہ صرف بات کی بلکہ اس پر عمل بھی کیا، سپیکر قومی اسمبلی افہام وتفہیم کےساتھ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنےپر یقین رکھتے ہیں، سردار ایاز صادق نے ہمیشہ ایک دوسرے کو عزت دینے کی بات کی، سپیکر قومی اسمبلی اب بھی خلوص نیت سےمذاکرات میں سہولت کاری کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ سپیکر کی ہی کامیابی ہے کہ ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملا نےوالے آج ایک میز پر بیٹھے ہیں، حکومت اور اپوزیشن دونوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہےکہ وہ سپیکر کی سہولت کاری کا فائدہ اٹھاتے ہوئےملک کی بہتری کےلیے کام کریں، سپیکر نےایک فورم فریقین کو فراہم کردیا ہے اور وہ ان مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں۔

Back to top button