اسٹاک ایکس چینج میں ایک اور تاریخی دن، انڈیکس 91 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بھی زبردست تیزی کارجحان ہے،جس کے نتیجےمیں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلےروز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کامثبت آغاز ہوا، اسٹاک ایکس چینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس اضافے کےبعد تاریخ میں پہلی بار 91 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

100 انڈیکس 1061 پوائنٹس کے اضافے سے 91054 پر ٹریڈ کرتادیکھا گیا جو  100 انڈیکس کی تاریخ کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

ماہرین کے مطابق شرح سود میں ممکنہ کمی اور کارپوریٹ سیکٹر کی مضبوط آمدنی کے نتیجےمیں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔

ٹیکس کے لیے کسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا ،وزیر خزان

واضح رہےکہ 25 اکتوبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 110 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 90 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیاتھا۔

تاہم کاروباری ہفتےکے اختتام پر انڈیکس 6 پوائنٹس کےفرق سے 90 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کیےبغیر 1047 پوائنٹس کے اضافے سے 89 ہزار 994 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Back to top button