ٹیکس کے لیے کسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا ،وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس کے لیے کسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ ۔

نان فائلر گاڑیاں اور جائیدادیں نہیں خرید سکے گا

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ نان فائلر گاڑیاں اور جائیدادیں نہیں خرید سکے گا، نان فائلر سے متعلق ہمیں قانونی کور کی ضرورت ہے، ہم نان فائلر کی  اصطلاح ہی ختم کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں مثبت رہیں، اسٹیک ہولڈرز نے پاکستان میں مہنگائی میں کمی کو سراہا ہے۔

شہبازشریف اور بلاول بھٹو کا پارلیمانی کی مضبوطی کیلئے مل کرچلنے کاعزم

پاکستان درست معاشی سمت پر گامزن ہے،محمد اورنگزیب

محمد اورنگزیب نے کہا کہ تمام ریٹنگ ایجنسیاں کہہ رہی ہیں کہ پاکستان درست معاشی سمت پر گامزن ہے، ورلڈ بینک پاکستان کو قرض نہیں گرانٹ دے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔

کوشش ہے آئی ایم ایف کے ساتھ آخری پروگرام ہوں،وزیرخزانہ

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ کوشش ہوگی ہمارا آئی ایم ایف کے ساتھ آخری پروگرام ہو، ہمارے اقدامات کی وجہ سے ملک میکرو اکنامک استحکام کی جانب گامزن ہے، معیشت کی بہتری کے لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔

چینی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) اپنے پہلے مرحلے میں حکومت سے حکومت کے درمیان سرمایہ کاری کے ماڈل سے دوسرے مرحلے میں کاروبار سے کاروبار روابط میں تبدیل ہو گیا ہے جہاں اس دوسرے مرحلے میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔

چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ’چیمپیئن پراجیکٹ‘ قرار دیا

وزیر خزانہ نے کو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ’چیمپیئن پراجیکٹ‘ قرار دیا جہاں پہلے مرحلے میں اہم انفراسٹرکچر بالخصوص روڈ نیٹ ورکس اور بندرگاہوں کو تیار کیا گیا۔ انہوں نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس مرحلے کی حمایت کے لیے پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع ظاہر کی، انہوں نے چینی حکومت اور بینکوں کی جانب سے قرضوں کے رول اوور میں مدد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی مالی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کی تصدیق کرتے ہوئے حتمی ادائیگی کی ضرورت کو تسلیم کیا۔

Back to top button