شہبازشریف اور بلاول بھٹو کا پارلیمانی کی مضبوطی کیلئے مل کرچلنے کاعزم
وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے مل کر چلیں گے۔
گورنرپنجاب بھی ملاقات میں موجود تھے،ذرائع
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی تھے جبکہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی ماڈل ٹاؤن میں موجود تھے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ تمام اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے۔
ٹیکس کے لیے کسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا ،وزیر خزانہ
آئینی ترمیم کی منظوری تاریخی ہے،بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری تاریخی ہے، غیرجمہوری طاقتوں کوروکنے کیلئے 26ویں آئینی ترمیم کارگر ثابت ہوگی، پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے مل کر چلیں گے۔
کریڈٹ اتحادی جماعتوں کو جاتاہے،شہبازشریف
وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ 26ویں ترمیم کا کریڈٹ اتحادی جماعتوں کوجاتاہے، پہلے بھی عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے اور نہ ہی اب پیچھے ہٹیں گے، معاشی اعشاریےمثبت ہونےسے مہنگائی میں واضح کمی ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 26ویں آئینی ترمیم بھی منظور کروائی تھی جس پر جے یو آئی نے حکومت کا ساتھ دیا جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
لوگوں کے ذہین میں ترمیم سے متعلق سوال
لوگوں کے ذہن میں اس پارلیمنٹ سے26ویں تر میم کی منظوری کے بارے میں ایک سوال ابھرا ہے کہ ا س سارے عمل میں کس نے کیا کھویاکیا پایا؟ اس کی منظوری سے پارلیمنٹ نے اپنا وہ اختیار اور وقار دو بارہ حاصل کرلیا ہے۔ترمیم سےعدلیہ کو کیافائدہ پہنچا ہے اور مستقبل میں اس سے عام عوام کوکیافائدہ پہنچ سکتاہے۔