وفاقی بجٹ میں تاخیرکی بڑی وجہ اہم قانون سازی قرار

حکومتی حلقوں نے وفاقی بجٹ پیش کرنے میں تاخیرکی وجہ اہم قانون سازی کو قرار دیدیا۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت بجٹ اجلاس سے قبل اہم قانون سازی کرنا چاہ رہی ہے،  جس کے آئندہ وفاقی بجٹ سے متعلق اہم اثرات ہوں گے تاہم  پیپلز پارٹی قانون سازی کے حق میں نہیں ہے۔

پارلیمانی ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شگر ویلی میں اپنے خطاب میں واضح پیغام دیا ہے، پیپلز پارٹی مجوزہ ترامیم کی مخالفت کر رہی ہے، بجٹ اجلاس سے قبل ترامیم نہ ہو سکیں تو آئندہ مالی سال میں تبدیلیاں نہیں آسکیں گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو منانے کیلئےاہم شخصیات کو ٹاسک دے دیا گیا ہے، بلاول بھٹو زرداری فی الحال گلگت بلتستان میں الیکشن مہم میں مصروف ہیں، بلاول بھٹو زرداری کو منانے کے بعد ہی بجٹ اجلاس کی نئی تاریخ دی جا سکے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی بجٹ 5 جون  کے بجائے10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے بھی بجٹ منظوری کیلئےاپنی شرائط رکھی ہوئی ہیں، رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ بحالی کو بجٹ منظوری سے مشروط کیا تھا۔

 

Back to top button