ایک اور پاکستانی کرکٹر بنگلادیش میں پھنس گیا،ٹکٹ بھی جعلی نکلا

محمد حارث کے بعد بنگلادیش پریمیئر لیگ کھیلنے گئےپاکستانی کرکٹر خواجہ محمد نافع بھی بنگلادیش میں پھنس گئے۔

کرکٹرخواجہ نافع کو بی پی ایل فرنچائز نے ابتک پوری رقم بھی ادانہیں کی۔خواجہ نافع کا پاکستان واپسی کا ٹکٹ بھی جعلی نکلا جس کے باعث وہ ڈھاکا ائیرپورٹ پر رکے ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ فرنچائزنے واپسی کا جو ٹکٹ دیا وہ جعلی تھا اور خواجہ نافع کی فرنچائز انہیں مناسب جواب بھی نہیں دےرہی۔

خیال رہے کہ اس سےقبل محمد حارث بھی بنگلادیش میں پھنس گئے ھے اور ان کی ٹیم دربار راج شاہی نے کھلاڑیوں کو گھر واپسی کے ٹکٹ نہیں دیےتھے، کھلاڑیوں کو ٹیم انتظامیہ کی جانب سے معاوضے بھی ادا نہیں کیے گیے۔

حارث نے صورتحال سے پی سی بی کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش بورڈ سے بات کرتے ہوئے مسئلہ حل کروا دیا تھا۔

Back to top button