عمران خان، بشریٰ بی بی کے خلاف ایک اور توشہ خانہ ریفرنس دائر

قومی احتساب بیورو (نیب) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف ایک اور نیا توشہ خانہ ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کردیا۔
نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس آفیسر وقارالحسن نےتوشہ خانہ 2 ریفرنس دائر کیاہے۔ رجسٹرار آفس نے توشہ خانہ 2 ریفرنس کی اسکروٹنی شروع کردی۔
نیب نے بشریٰ بی بی اور عمران خان سے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کی تفتیش کی تھی۔
