عمران خان کی سہولت کاری کی الزام میں اڈیالہ جیل کے مزید ملازمین زیر حراست

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں جیل کے مزید 6 ملازمین کو حراست میں لےلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حراست میں لیےگئے ملازمین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جن میں ایک خاتون سوئپر، 2 لیڈی وارڈنز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنےوالے 3 اہلکار شامل ہیں جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔ گرفتار خواتین جیل میں بشریٰ بی بی اور عمران خان کے درمیان پیغام رسانی کیا کرتی تھیں جب کہ حراست میں لیےگئے ملازمین کےموبائل فون بھی قبضے میں لےلیے گئے ہیں۔

ذرائع کےمطابق اڈیالہ جیل میں نگرانی کےلیے افرادی قوت میں بھی اضافہ کر دیا گیاہے۔

فیض حمید نے پی ٹی آئی برسر اقتدار رکھنے کی بھرپور کوشش کی : عطا تارڑ

یاد رہے قبل ازیں سکیورٹی اداروں نے عمران خان کی سہولت کاری کےالزام میں اڈیالہ جیل کےڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو بھی حراست میں لیاتھا جب کہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سےبھی تفتیش کی گئی تھی۔

Back to top button