میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں انسداد ہراسانی کمیٹیاں لازمی قرار

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل( پی ایم ڈی سی)نے تمام میڈیکل و ڈینٹل کالجزمیں انسداد ہراسانی کمیٹیاں لازمی قرار دیتے ہوئے طلبہ، اساتذہ اورعملےکےلیےمحفوظ اور باعزت ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔

صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کا کہنا ہے انسداد ہراسانی کمیٹیاں شکایات کا 10 دن کےاندر جائزہ لے کر رپورٹس جمع کرائیں گی، ہراسانی کےخاتمےکےلیےاحتساب، آگاہی، اور رپورٹنگ کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

پنجاب میں ’چیف منسٹر ڈائیلسز پروگرام کارڈ‘ کی منظوری

انہوں نے کہا کہ اختیارات کےغلط استعمال اورتفریق جیسے عوامل کام کے ماحول کو زہریلا بناتے ہیں،انہوں نے طلبا، اساتذہ اورعملےکوانسداد ہراسانی کمیٹیوں کےساتھ تعاون کی ہدایت کی۔

ان کامزید کہنا تھا کہ کمیٹیاں اداروں میں ہراسمنٹ کو روکنے اور آگاہی پیدا کرنے کے لیےاہم کردار ادا کریں گی،انسدادِ ہراسانی کے اقدامات تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کےلیے ناگزیر ہے۔

 

Back to top button