انسداد دہشتگردی عدالت سے صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور
انسداد دہشتگردی عدالت نےصحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظورکرلی۔
دو روز قبل اسلام آباد سےگرفتارہونےوالےصحافی مطیع اللہ جان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیاگیا۔مطیع اللہ جان کواے ٹی سی جج طاہرعباس سپرا کےروبرو پیش کیا گیا۔
عدالت نےمطیع اللہ جان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 10 ہزار روپے کے مچلکےجمع کرانےکاحکم دیا۔
مشعال یوسفزئی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی معاون خصوصی کے عہدے سے برطرف
یاد رہےکہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے مطیع اللہ جان کےجسمانی ریمانڈ کا عدالتی فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے ان کے ریمانڈ کو جوڈیشل ریمانڈ قرار دیا تھا۔
صحافی تنظیموں نےمطیع اللہ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی جبکہ خود وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نےبھی مطیع اللہ جان کے خلاف بنائے گئے مقدمےکوغلط قرار دیا تھا۔