سیب کااستعمال امراض قلب میں مفیدقرار

ماہرین صحت نے سیب کااستعمال امراض قلب میں مفید قراردیدیا۔سیب کھانے کی عادت کو امراض قلب کا خطرہ کم کرنے سے منسلک کیا جاتا ہے۔
تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ سیب کھانے سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود فائبر ہے۔یہ غذائی جز بلڈ کولیسٹرول کی سطح کنٹرول کرتا ہے جبکہ اس میں موجود پولی فینولز سے بلڈ پریشر کی سطح گھٹ جاتی ہے، یہ دونوں ہی امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے بڑے عناصر ہیں۔
روزانہ ایک سیب کھانے سے جسم پر مرتب ہونے والے 10 اثرات آپ کو دنگ کر دیں گے
ایسا کہا جاتا ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانا ڈاکٹر کو دور رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔مگر کیا بات واقعی درست ہے؟ تو جان لیں کہ کسی حد تک یہ بات درست ہے۔
سیب ایک ایسا پھل ہے جو دنیا بھر میں بہت زیادہ کھایا جاتا ہے اور اس کی متعدد اقسام دستیاب ہیں۔اسے مختلف پکوانوں اور مشوبات کا حصہ بھی بنایا جاتا ہے مگر صحت کے لیے یہ کس حد تک مفید ہوتا ہے؟
