کاکروچ کا دودھ گائے کے دودھ سے زیادہ مفید قرار

سائنسدانوں نےانکشاف کیاہے کہ کاکروچ کا دودھ گائے کے دودھ سے تین گنا زیادہ غذائیت بخش ہو سکتا ہے۔
حالیہ مطالعات سےپتہ چلتا ہے کہ سپر فوڈ کے زمرے میں غیر متوقع طور پر نیا دعویدار ہوسکتا ہے جو کہ کاکروچ کا دودھ ہے۔اگرچہ یہ عجیب لگتا ہے تاہم سائنسدانوں نے پایا ہے کہ کاکروچ کا دودھ گائے کے دودھ سے تین گنا زیادہ غذائیت بخش ہو سکتا ہے۔
دریافت نے ماہرینِ غذائیت میں دلچسپی پیدا کر دی ہے جن کا ماننا ہے کہ کاکروچ کا دودھ صحت کے لیے قابل ذکر فوائد کا حامل ہو سکتا ہے۔
محققین نے روشنی ڈالی ہے کہ یہ دودھ پروٹین، چکنائی اور شکر سے بھرپور ہوتا ہے جو اسے کرہ ارض پر سب سے زیادہ غذائیت سے بھرپور مادوں میں سے ایک بناتا ہے۔