سرکاری ملازمتوں کیلئےعمر کی حد میں توسیع کی منظوری

سندھ کابینہ نےسرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد 5سال تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ کےزیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف ایجنڈا کی مںظوری دی گئی ان میں سےایجنڈا سرکاری ملازمتوں کیلئےعمر کی توسیع کا بھی تھا۔
اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد پانچ سال تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے، صوبے بھر کی سرکاری ملازمتوں پر پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ کابینہ کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا۔
شرجیل میمن نےبتایا کہ فیصلے کا اطلاق سندھ پولیس اور پبلک سروس کمیشن کے ملازمتوں پر نہیں ہوگا، پہلے سرکاری ملازمت کیلئےعمر کی حد 28 سال تھی جسے بڑھا کر33 سال کر دیا گیا ہے۔
