پاکستان میں شادی نہ ہونےپرراکھی ساونت آبدیدہ

پاکستانی مردوں نےمجھے رلادیا،پاکستان میں شادی نہ ہونے پر بھارتی اداکارہ راکھی ساونت  آبدیدہ ہو گئیں۔

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے حال ہی میں پاکستانی میزبان متھیرا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی مردوں نےانہیں بہت رلایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی اداکار اور پولیس افسر ڈوڈی خان نےپہلےانہیں شادی کی پیشکش کی لیکن بعد میں اپنی بات سےپیچھے ہٹ گئے۔راکھی کے مطابق ڈوڈی خان نے اپنے بھائیوں میں سے کسی سے شادی کرنے کا کہا اور اب دوبارہ کہہ رہے ہیں کہ وہ انگوٹھی اور پھول لے کر آئیں گے۔

متھیرا سے گفتگو کے دوران راکھی نے آشکبار آنکھوں سے کہا کہ وہ ڈوڈی خان پر اعتماد کر بیٹھی تھیں لیکن ان کے غیر سنجیدہ رویے نے انہیں سخت دُکھی کر دیا، وہ چاہتی تھیں کہ یہ رشتہ سادہ اور واضح ہو مگر مسلسل بدلتے بیانات نے انہیں الجھا دیا ہے۔

راکھی ساونت نے دعویٰ کیا کہ مفتی قوی نے بھی انہیں شادی کی پیشکش کی تھی لیکن کوئی بھی اپنی بات پر قائم نہیں رہا اور ان تمام واقعات نے انہیں رلایا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈوڈی خان پہلے ان سے شادی کرنا چاہتے تھے لیکن اب وہ الجھن کا شکار ہیں۔ راکھی نے بتایا کہ انہوں نے پاکستانی ہونے کی وجہ سے ڈوڈی خان پر یقین کیا تھا لیکن پروپوز کرنے کے بعد وہ اپنی بات سے مکر  گئے۔

Back to top button