بجلی صارفین کیلئےونٹر پیکیج کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نےبجلی صارفین کیلئےونٹر پیکیج کی منظوری دےدی ہے۔

وزیرخزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نےوزیراعظم کی جانب سےبجلی صارفین اعلان کردہ ونٹرپیکج کی منظوری دےدی ہے۔

اجلاس کےاعلامیےکےمطابق حکومت آئی ایم ایف سےپہلےہی ونٹر پیکج کے تحت بجلی صارفین کو ریلیف دینے کی منظوری لےچکی ہے۔

ونٹرپیکج کے تحت بجلی کےاضافی استعمال پر26 روپے7 پیسےفی یونٹ فلیٹ ریٹ وصول کیاجائےگا۔جبکہ اس کااطلاق دسمبر2024 سےفروری2025 تک کیلئےہوگا۔

ونٹر پیکج سے200 یونٹ سےزائداستعمال کرن والے صنعتی، گھریلو اور کمرشل صارفین کوفائدہ ہوگا جبکہ سال2024کےمتعلقہ مہینوں کےدوران صارفین کے بجلی استعمال کاموازنہ بھی کیا جائے گا۔

اجلاس میں انکشاف ہوا کہ بجلی ٹیرف میں اضافے کی وجہ سےمختلف کیٹگریز کی جانب سےاستعمال میں کمی آئی۔ونٹر پیکج کا ڈسکوزکےجنرل صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر بھی اطلاق ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مالی سال2023 کےموسم سرما کے3 ماہ میں بجلی استعمال میں 6فیصد کمی آئی ہے۔

Back to top button