بھارت بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
پاکستان میں چیمپنئزٹرافی کھیلنے سے انکار کے بعد بھارت پاکستان میں ہونےوالےبلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردارہوگیا۔
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ23نومبر سےپاکستان میں شروع ہونا ہےلیکن بھارتی حکومت نےبلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنےکےلیےاین او سی دینے سےانکار کردیا۔
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل نے این او سی جاری کیا تھا جس کے بعد ٹیم کو وزارت داخلہ اورخارجہ نےاین او سی جاری کرنا تھا۔ بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہےکہ وزارت خارجہ نے این او سی دینےسےانکارکیا ہے۔
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کےسیکرٹری شیلندرا یادیو کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی لیٹر ملنا ہےلیکن اب ہم نے گفتگو کی بنیاد پر پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم25روزحکومتی اجازت کا انتظارکررہےتھے،ہم اب مزید انتظار نہیں کرسکتےکیونکہ اب ٹورنامنٹ شروع ہو رہا ہے،جب وزارت خارجہ سےفون پر بات توانہوں نےاین او سی نہ دینےکا بتایا،ہمیں کہا گیاہےہم انکارکا باضابطہ لیٹر بھی دیں گے۔