پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ناراض اراکینِ صوبائی اسمبلی کا بیرسٹر گوہر کو خط

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ناراض اراکینِ صوبائی اسمبلی نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو خط لکھ دیا، جس میں پارٹی کے نظریے،منشور اور عمران خان کے وژن سے وابستگی کا اظہار کیا گیا ہے۔
لکھے گئے خط کے مطابق تمام ایم پی ایز کا کہنا ہےکہ وہ کسی گروہ،دھڑے یا کسی شخصیت کے ایجنڈے پر کام نہیں کررہے اور خود کو کسی مخصوص گروپ سے منسوب نہیں کرتے۔
ناراض ارکان نے خط میں مؤقف اختیار کیاکہ عمران خان کی رہائی کےلیے احتجاجی سرگرمیاں مطلوبہ نتائج حاصل کرنےمیں کامیاب نہیں ہوسکیں،جس کے باعث کارکنان میں بےچینی اور اضطراب پایا جارہا ہے۔تمام حکومتی امور شفافیت، میرٹ اور منتخب عوامی نمائندوں کی مشاورت کےمطابق انجام دیےجائیں۔
PTIخیبرپختونخوا میں بغاوت،22اراکین نے اپنا الگ گروپ بنا لیا
ذرائع کےمطابق خط کی کاپی مرکزی جنرل سیکرٹری،سیکرٹری اطلاعات اور صوبائی صدر کو بھی ارسال کی گئی ہے۔
