حزب اللہ نے لبنان میں جنگ بندی کی امریکی تجویز قبول کرلی

امریکا میں لبنان کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے باہمی جنگ بندی کی امریکی تجویز قبول کرلی ہے۔
لبنانی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا کہ حزب اللہ نے جنگ بندی کو توسیع دےکر لبنان کے تمام علاقوں میں نافذ کرنے کی تجویز قبول کی ہے۔ابتدائی مرحلے میں اسرائیل بیروت کے جنوبی علاقوں پر حملوں سے گریز کرے۔
دوسری جانب حزب اللہ کے سینئر رکن پارلیمان حسن فضل اللہ کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت لبنان کے تمام علاقوں میں مکمل جنگ بندی کی حمایت کرتی ہے۔ مجوزہ جنگ بندی اسرائیلی افواج کے لبنان سے انخلا کی جانب پہلا اہم قدم ثابت ہوسکتی ہے،جنگ بندی کا نفاذ خطے میں استحکام پیدا کرنےاور کشیدگی کم کرنےمیں مددگار ہوگا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنانی صدارتی دفتر پہلےہی اعلان کرچکا ہےکہ حزب اللہ نے حملوں کے باہمی خاتمے کی تجویز قبول کرلی ہےجس کے تحت دونوں فریق ایک دوسرے کےخلاف کارروائیاں روکیں گے۔
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
سیاسی مبصرین کےمطابق حزب اللہ کی جانب سے مکمل جنگ بندی کی حمایت اور اسرائیل کے سخت مؤقف کےدرمیان موجود اختلاف آنے والے دنوں میں ہونے والے سفارتی مذاکرات کا اہم موضوع بن سکتا ہے۔
