افغان طالبان قابل بھروسہ نہیں : خواجہ آصف

 

 

 

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ افغان طالبان پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا، وہ اتنے زیادہ مکسڈ سگنل دیتےہیں کہ اُن پر اعتبار کرنا خطرناک ہوگا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ پیغام ابھی تک صرف میڈیا پر ہی ہے لیکن عملی طور پر اور زمینی سطح پر افغان طالبان کی جانب سے کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

خواجہ آصف نے کہاکہ اس طرح کا پیغام میڈیا رپورٹ کے بجائے افغان طالبان کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے براہ راست آنا چاہیے کیوں کہ افغان طالبان اتنے زیادہ مکسڈ سگنل دیتےہیں کہ اُن پر اعتبار کرنا خطرناک ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ وہ جب بھی ہم سے ملتےہیں زبانی طور پر ٹی ٹی پی کو روکنے کی بات کرتےہیں تاہم تحریری طور پر لکھ کردینے سے انکار کرجاتے ہیں،یہ اُن کی بری نیت کا سب سے بڑا اشارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمارا طالبان سے ایک سہ فریقی تحریری معاہدہ ہوا تھا لیکن اُس معاہدے کے تینوں نکات پر کوئی عمل ہی نہیں ہوا،ان لوگوں پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔

Back to top button