پاکستان کا لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

 

 

 

سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان نے لبنان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتےہوئے خطے میں جاری کشیدگی پر فوری قابو پانے اور جنگ بندی کے مؤثر نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ لبنان میں جاری صورت حال محض ایک علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ ایک سنگین انسانی بحران کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔

عاصم افتخار نے کہاکہ اسرائیل حملے خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کر رہے ہیں۔پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور لبنانی علاقوں میں دراندازی پر تشویش ظاہر کرتےہوئے کہاکہ اس سے نہ صرف شہری آبادی متاثر ہورہی ہے بلکہ خطے کا پورا توازن بھی خطرے میں پڑرہا ہے۔لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں جب کہ بنیادی سہولیات کی صورت حال بھی انتہائی خراب ہے۔

عاصم افتخار نے طبی عملے،امدادی کارکنوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے واقعات کو بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی قراردیا اور عالمی برادری سے فوری اور مؤثر رد عمل کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے لبنان کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو پہنچنےوالے نقصان پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ ایسے اقدامات خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل رہےہیں۔

پاکستانی مندوب نے واضح کیاکہ پاکستان لبنان کی خود مختاری،علاقائی سالمیت اور سیاسی آزادی کی مکمل حمایت کرتاہے اور ہر اس کوشش کےساتھ کھڑا ہے جو امن کے فروغ کےلیےکی جائے۔

ٹرمپ پُرامید، ایران سے تاریخی معاہدہ آئندہ ہفتے متوقع

پاکستان کے مستقل مندوب نے کہاکہ پاکستان کشیدگی میں کمی کےلیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

 

Back to top button