اربعین زائرین کو بلوچستان کے راستے ایران یا عراق جانے کی اجازت نہیں ، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس اربعین کے موقع پر زائرین کو بلوچستان کے راستے ایران یا عراق جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ اربعین 2025 کے لیے براستہ بلوچستان سفر پر پابندی کا فیصلہ عوام کے تحفظ اور قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اہم فیصلے سے قبل دفتر خارجہ اور حکومتِ بلوچستان سے مکمل مشاورت کی گئی۔

پاکستان امریکا سے مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے، لیکن پاک چین شراکت داری کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار

وزیر داخلہ نے مزید وضاحت کی کہ زائرین ہوائی سفر کے ذریعے ایران یا عراق جا سکتے ہیں، اور وزیراعظم نے اربعین کے لیے خصوصی پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ زائرین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

Back to top button