علیمہ خان سے بحث ،سلمان اکرم راجہ کا پارٹی عہدہ چھوڑنےکافیصلہ

عمران خان کی بہن علیمہ خان سے بحث کے بعد سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے اپنے ایک بیان میں پارٹی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے عہدہ واپس لینے کی استدعا کروں گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں تاہم اپنی بطور وکیل اور عدالتی خدمات کو بلا معاوضہ جاری رکھیں گے۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ چیئرمین کے عتماد پر شکر گزار ہوں، میں زندگی بھر جمہوریت، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی، خواتین اور اقلیتوں پر جبر کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی، مزدوروں اور پنشنرز کے حقوق کی جنگ لڑی۔
