پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریاں : اسپیکر کا ذمہ داروں پر ایف آئی آر درج کرانے کا اعلان

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کےاحاطے سے ہونےوالی گرفتاریوں پر ایکشن لینےکا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ نےگزشتہ رات کےواقعے پر بات کی جس پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےکہا کہ کل رات پارلیمنٹ میں جو ہوا اس پر ایکشن لیں گے۔

اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اس پر ہر صورت اسٹینڈ لینا پڑےگا،نہ صرف سارے گیٹس (دروازوں) کی بلکہ ہرجگہ کی ویڈیوز مانگی ہیں تاکہ جس پر ذمہ داری ڈالناہے ہم ڈالیں۔اسپیکر کاکہنا تھاکہ اپنےآپ کو بدقسمت سمجھتاہوں کہ 2014 میں ایک جماعت اور ان کےکزن نے پارلیمنٹ پرحملہ کیاتو اس کرسی پر تھا،اس لحاظ سےبدقسمت ہوں وہ پہلا حملہ تھا،دوسرا حملہ مولانا صلاح الدین ایوب کےکمرے پر چھاپہ پڑا،وہ بھی ہماری بدقسمتی تھی۔

پی ٹی آئی کے ارکان کو پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتار کرلیا گیا

اسپیکر ایاز صادق نےکہا کہ کل وہ جس طرح آئےہیں اس پر ایکشن لیں گے اس پر خاموش نہیں رہیں گے، 2014 میں، میں نےخود مقدمہ درج کرایاتھا،آج بھی ایف آئی آر کٹوانا پڑی توجن لوگوں نےیہ کیا ان پر ایف آئی آر کٹواؤں گا۔ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے، ڈپٹی اسپیکر،وزیر قانون،علی محمد خان اور دیگر کےساتھ مل کر اس پر لائحہ عمل بنائیں گے،ہم اسے سنجیدگی سےلیں گے۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آئی جی اسلام آباد،ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز کوبھی طلب کرلیا۔

Back to top button