پی ٹی آئی کے ارکان کو پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد کے جلسے کے بعد سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی کے ارکان کو پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے اراکین قومی اسمبلی زین قریشی اور شیخ وقاص اکرم کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے حراست میں لیا۔پولیس کی جانب سے ایم این اے نسیم الرحمٰن، شاہ احد خٹک اور سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

عمران خان کو ارشد شریف قتل کا پہلے سے علم تھا: واوڈا

قبل ازین چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو بھی گرفتار کیاگیاتھا۔اسلام آباد پولیس حکام کاکہنا ہےکہ عمر ایوب اور زرتاج گل کو بھی گرفتار کیاجائے گا۔

دوسری جانب پولیس نے ریڈ زون کےداخلی اور خارجی راستے بند کردیےہیں۔ ڈی چوک، نادرا چوک،سرینا اور میریٹ کے مقام سےریڈ زون مکمل سیل کر دیا گیاہے۔

Back to top button