ارشد شریف قتل کیس،سکاٹ لینڈیارڈ نے لیگی قیادت کو بے گناہ قراردیدیا
ارشد شریف قتل کی سکاٹ لینںڈ یارڈ کی تحقیقات مکمل ہو گیں۔لیگی قیادت نوازشریف،مریم نواز کو بے گناہ قرار دیدیا۔
صحافی ارشد شریف کے قتل پر تسنیم حیدر کے الزامات پر سکاٹ لینڈ یارڈ کی تقیقات مکمل ہو چکی ہیں۔ یارڈ نے نوازشریف،مریم نواز اور ساتھیوں کیخلاف تحقیقات ختم کرنے کااعلان کردیا ۔
سکاٹ لینڈ یارڈ کےمطابق تسنیم حیدر لیگی قیادت، سلیم رضا، ناصر محمود، زبیرگل، راشد نصراللہ کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے تھے ۔رشد شریف کے قتل اور وزیر آباد میں عمران خان پر فائرنگ کا الزام لگایا گیا تھا ۔یارڈ نے تحقیقات کے بعد ان سے تفتیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کمانڈ یونٹ کی تفتیش کے بعد تحقیقات شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الزام لگائے جانے کے بعد کئی ٹھوس ثبوت نہیں کر سکے۔ ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے برطانیہ میں تحقیقات شروع نہیں کیجا سکتیں۔