ضمانت ملتے ہی عمران خان ایک اور مقدمے گرفتار

راولپنڈی پولیس نے عمران خان کو تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق عمران خان کو تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمہ میں گرفتار کرلیا ہے،بانی پی ٹی آئی کو آج جسمانی ریمانڈ کے حصول کےلیے عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

پولیس کاکہنا تھا کہ مقدمہ جلاؤ گھیراؤ،پتھراؤ، پولیس سےمزاحمت پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کےتحت درج کیاگیا ہے۔

مقدمہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانےسمیت دیگر واقعات پر بھی درج کیاگیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم عمران خان سے تفتیش کررہی ہے،انہیں کل جسمانی ریمانڈ کےحصول کےلیے عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

جسٹس عائشہ ملک کو آئینی بینچ سے الگ کردیا گیا

خیال رہےکہ عمران خان کےخلاف تھانا نیو ٹاون راولپنڈی میں مقدمہ 28 ستمبر کو درج کیا گیاتھا۔

واضح رہےکہ 20 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی 10لاکھ روپے کےمچلکے اور 2 ضامنوں کےعوض ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

Back to top button