اسدقیصرکاخواجہ آصف،مریم نواز پرمذاکرات ناکام بنانے کا الزام

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےمریم نواز اور خواجہ آصف مذاکرات کو ناکام بنانےکا الزام لگادیا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما  اسد قیصر نےخواجہ آصف اورمریم نواز کے بیان کے حوالے سے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ مذاکرات کےحوالےسےحکومت کے مختلف دعوےآرہےہیں،خواجہ آصف اور مریم نوازجس طرح بات کر رہے ہیں، ان کی کوشش ہےکہ ہر ممکن طریقےسےمذاکرات کو ناکام بنایا جائے، پھر کہا جاتا ہے کہ عمران خان ٹویٹ کررہےہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہم مظلوم پارٹی ہیں، ہمارےساتھ ظلم ہوا ہے، 26 نومبر کو ہمیں اپنےبنیادی حق سے روکا گیا، نہتے شہریوں پرگولیاں چلائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے حوالے سے جو رویہ رکھا گیا، اس حوالے سے بھی ہم مظلوم ہیں، ہمارے لوگوں کو ملٹری کورٹس میں سزائیں دی گئیں جبکہ سویلین کو کسی صورت ملٹری کورٹس سے سزائیں نہیں ہو سکتیں۔

سابق سپیکراسد قیصر نے کہا کہ اس سب کےباوجود بانی پی ٹی آئی پر الزام لگایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس سب کےباوجود ہمارے جو تحفظات اور مطالبات تھے، ان میں کمی کی تاکہ ملک آگے بڑھے، ملک جن حالات میں چل رہا ہے، سرحدوں کی جو صورت حال ہےاورملکی معیشت کےجو حالات ہیں، اُس سے صرف مایویسی پھیلی ہوئی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہم نےپاکستان کی خاطر ایک قدم آگے بڑھنے کی کوشش کی، میں واضح کرنا چاہتا ہوں، نہ ہم کسی خوف میں مبتلا ہیں، نہ ہم کسی سے ڈر رہے ہیں، اگر ہم نےاپنےتحفظات کو پیچھے کیاہےتو صرف پاکستان کی خاطر۔

سابق سپیکرنے کہا کہ حکومت نےوعدہ کیا تھا کہ عمران خان سے ہماری ملاقات کرائی جائے گی، حکومت کی جانب سے اب مختلف حیلےبہانے کیے جا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں ملک میں آئین کی حکمرانی ہو، ملک میں آزاد عدلیہ ہو،  ملک میں سول سپرمیسی ہو اور مضبوط پارلیمنٹ ہو، ملک کو حقیقی معنوں میں عوام کی مرضی کے مطابق چلایا جائے۔

Back to top button